اسلام آباد: ترکی نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنے اور تجارت بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان آئندہ ماہ تجارتی معاہدہ مکمل ہونے جارہا ہے، اسی دوران انقرہ، پاکستان کے موجودہ 3 شہروں سے پروازوں کی تعداد بڑھانے اور فلائٹ آپریشن کے لیے پاکستان کے مزید 2 شہروں کو اپنے روٹ میں شامل کرنے کا خواہاں ہے جبکہ ایک پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی نے لاہور میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے تحت دو طرفہ تجارت 3 برس کے دوران 5 ارب ڈالر ہو جائے گی جو کہ 2021 میں تقریباً ایک ارب ڈالر تھی۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کی حکومتوں نے رواں ماہ کے شروع میں وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ ترکی کے دوران دوطرفہ تجارت کو موجودہ ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر تین سال کے دوران 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا تھا۔
حکومتی پابندیوں کے سبب ملک کو گندم کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، فلور ملز ایسوسی ایشن
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








