لاہور: پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومتی پابندیوں کے سبب ملک کو گندم کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملک میں نجی گندم کی نقل وحمل پر پابندی نہ لگائی جائے کیونکہ اِس سے گندم کا نیا بحران پیدا ہوسکتا ہے۔
گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا آل پاکستان اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں کے عہدے داروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ملک بھر میں گندم اجرا کے سرکاری نرخ یکساں ہونے چاہئیں۔
مجھے عہدے پر رکھنا یا نہ رکھنا وزیراعظم کی صوابدید پر ہے۔مفتاح اسماعیل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








