اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب کے باعث مزید اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار 343 ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 1 روز میں ملک بھر میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ سامنے آگئی۔ نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 18 شہری جاں بحق ہوئے۔
اجتماعی زیادتی کی خبرمن گھڑت قرار، نجی کمپنی کو بدنام کرنے پر کارروائی کا فیصلہ
نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے کل 1343 افراد جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں مزید 14، پنجاب میں 2 جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ایک ایک شہری جاں بحق ہوا۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب کے باعث مزید زخمی ہونے والے 17افراد رپورٹ ہوئے۔ سیلاب کے آغاز سے اب تک سندھ میں 536، خیبر پختونخوا میں 290، بلوچستان میں 260 جبکہ پنجاب میں 191 شہری جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث ملک بھر میں اب تک 13 ہزار کے لگ بھگ افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے۔ 6 ہزار 500 کلومیٹر سے زائد سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








