کرائسٹ چرچ: پاکستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا تھا۔
قومی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے جبکہ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
نیوزی لینڈ کی دونوں اوپنرز 41 کے مجموعی اسکور پویلین لوٹے تاہم کیوی بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا، اوپنر فن ایلن 12 رنز بنا کر محمد نواز اور ڈیون کانوے 14 رنز بنا کر محمد حارث کا شکار بنے۔
ویمنز ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں سری لنکانے پاکستان کو شکست دیدی
کپتان کین ولیمسن اور گلین فلپس کے درمیان 50 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی، ٹیم کا مجموعہ 97 رنز پر پہنچا تو گلین فلپس 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں محمد نواز کی گیند پر شان مسعود نے کیچ آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کا مجموعی اسکور 134 پر پہنچا تو اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے کپتان کین ولیمسن باؤلر شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 38 گیندوں پر 59 رنز بنائے، مارک چیمپن 25 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے۔
میزبان ٹیم کے کھلاڑی جمی نیشم کو 17 رنز پر محمد رضوان نے رن آؤٹ کیا اور اش سودھی حارث رؤف کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 22 اور نسیم شاہ نے 38 رنز دے کر 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








