دوحہ: سیمی فائنل میں برازیل کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کو مصر نے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ کے فائنل میں 1 گول سے شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ میں مصر نے پاکستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر برازیل کو شکست دی تھی۔
اسٹریٹ چائلڈ فٹبال، پاکستان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
فائنل میں پاکستان کا مقابلہ مصر کی اسٹریٹ چائلڈ ٹیم سے ہوا۔ مصر نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے ہرا دیا۔ مصر ورلڈ کپ کا نیا چیمپین بن گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل قطر میں اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے قومی ٹیم نے تنزانیہ کو شکست دی تھی۔
پاکستانی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے بہترین کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے فائنل میچ سے قل سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی جہاں برازیل کا مقابلہ پاکستان سے ہوا۔ برازیل کو فٹبال کی مضبوط ترین ٹیم سمجھا جاتا ہے۔
قطری شہر دوحہ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل کے بین الاقوامی میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تنزانیہ کی چائلڈ ٹیم کو 2-1 سے ہرا دیا۔ پاکستان کے طفیل شنواری اور محمد جنید نے 1، 1 گول کیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








