اسلام آباد: سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو ابھی پاکستان نہ آنے کا مشورہ دیا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ نواز شریف ابھی پاکستان نہ آئیں، حالات بہتر ہونے کا انتظار کریں۔
انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی نواز شریف کو یہ بات کہہ چکا ہوں کہ اور اب بھی کہتا ہوں کہ وہ ابھی پاکستان نہیں آئیں۔
جس ملک کا وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ہو اُس کا اللہ ہی حافظ ہے، شیخ رشید
چوہدری شجاعت حسین نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کو اس وقت امن کی ترغیب دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت کو بھی کہوں گا تحمل سے کام لیں۔
سربراہ ق لیگ کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کی ذمہ داری ہے لیکن سب کو احساس ہونا چاہیے، بات آگے بڑھانے کے بجائے ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








