ایمیزون پرائم ویڈیو کی نئی ریلیز ہونے والی سیریز ‘The Devil’s Hourسامعین کی بڑی تعداد کو پسند آئی ہے۔
چھ اقساط پر مشتمل فلسفیانہ تھرلر سیریز ایڈونچر سے بھری ہوئی ہے اور اب ناظرین کی بڑی تعداد اس کے دوسرے سیزن کی امید کررہی ہے۔
پلاٹ
سیریز کی کہانی ایک ماں لوسی کے گرد گھومتی ہے ، جسے ہر رات خوفناک خواب دکھتے ہیں۔
کاسٹ
جیسیکا رائن بطور لوسی چیمبرز، ایک سماجی کارکن جو بے خوابی میں مبتلا ہے۔
سیسیلیا بلیئر بطور ینگ لوسی چیمبرز۔
پیٹر کیپلڈی بطور گیڈون شیفرڈ، ایک پراسرار مجرم جس کا وقت کے ساتھ انوکھا تعلق ہے۔
نکیش پٹیل بطور ڈی آئی روی ڈھلن، ہیمو فوبیا کے ساتھ ایک جاسوس ہے۔
میرا سیال ڈاکٹر روبی بینیٹ کے طور پر، آئزک کا علاج کرنے والی بچوں کی ماہر نفسیات ہیں۔
ایلکس فرنس بطور ڈی ایس نک ہولنس۔
فل ڈنسٹر بطور مائیک سٹیفنز۔
باربرا مارٹن بحیثیت سلویا چیمبرز، لوسی کی والدہ جو ڈیمینشیا اور شیزوفرینیا کا شکار ہیں۔
کم ایلن بطور ینگ سلویا چیمبرز۔
کیا سیزن 2 ہوگا؟
ایمیزون کی جانب سے ابھی تک اس کے دوسرے سیزن کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیاہے، عام طور پر ایمیزون کسی بھی سیریز کے دوسرے سیزن کا اعلان کرنے میں کم از کم دو ماہ کا عرصہ لیتا ہے۔
کیا یہ سیریز دیکھنی چاہیئے؟
اس سیریز کی کہانی کافی مختلف ہے جو کہ کسی تھرلر سیریز میں دلچسپی رکھنے والوں کو ضرور پسند آئے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








