وزیرآباد پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا، شاہ محمودقریشی

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرآباد پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا، شاہ محمودقریشی
وزیرآباد پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کر دیا، شاہ محمودقریشی

گجرات: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیرآباد پولیس نے مدعی کی شکایت پر فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد انصاف کے حصول کے لیے مقامی عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی موجودہ ایف آئی آر وزیرآباد پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم پر درج کی تھی، اس میں مدعی کا وہ ورژن شامل نہیں تھا جو ملک میں قانون کی حکمرانی کی عدم موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان کو جمعرات کے روز وزیر آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد گولیاں لگیں تھیں۔ واقعے میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 13 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

شوٹر کے دعوے کے برعکس کہ اس نے 8 گولیاں چلائیں، پولیس کا اصرار ہے کہ اس واقعے میں صرف ایک شوٹر ملوث تھا، لیکن یہ معمہ حل کرنے میں ناکام ہے کہ ایک شخص کی موت کیسے ہوئی اور 13 زخمی ہوئے۔

شاہ محمود قریشی نے زبیر نیازی کی درخواست پر نچلی عدالت نے پولیس سے پیر تک جواب طلب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ انہیں انصاف ملے گا۔

برطانیہ کی عدالت میں شہباز شریف کی شکست کا ذکر کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے عدالتی نظام میں اختلافات ثابت ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں واٹر ٹینکر نے 17 سالہ نوجوان کو کچل دیا

انہوں نے کہا کہ برطانوی عدالت نے ڈیلی میل ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کی جانب سے غیر معینہ مدت کے لیے التوا کی درخواست مسترد کر دی تھی اور اس کے بجائے 13 دسمبر تک کیس میں اپنا جواب جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

Related Posts