گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42 نئے کیسز رپورٹ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے42 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے جبکہ وائرس کے باعث 30 ہزار 630 جاں بحق ہوئے، شرح اموات 2 فیصد کے لگ بھگ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 6ہزار 54 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 0.66 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ کورونا کے 47مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی حکومت ملک بھر سے ایڈز کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔عبدالقادر پٹیل

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے جبکہ گزشتہ ایک ہفتے سے کسی متاثرہ مریض کے جاں بحق ہونے کا اندراج بھی نہیں ہوا۔

Related Posts