شمالی کوریا کے میزائل تجربات خطے کیلئے خطرہ ہیں،امریکا

تازہ ترین

تازہ ترین

شمالی کوریا کے میزائل تجربات خطے کیلئے خطرہ ہیں،امریکا
شمالی کوریا کے میزائل تجربات خطے کیلئے خطرہ ہیں،امریکا

واشنگٹن:امریکی ترجمان ایڈرین واٹسن نے کہاہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات خطے اورماریکا کے لئے خطرہ ہوسکتے ہیں، اس صورت حال سے صدر جوبائیڈن کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

وہ قومی سلامتی سے متعلق اپنی ٹیم کے علاوہ اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ اس بارے میں مشاورت کریں گے۔شمالی کوریا نے دو دنوں میں مختصر فاصلے پر مار کرنے اور انتہائی طویل فاصلے تک مار کرنے والے الگ الگ میزائلوں کے کامیاب تجربے کیے۔

جاپان نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے اس میزائل تجربے کو امریکہ کی سرمین پر خطرے کے حوالے سے دیکھا ہے۔ جاپان نے اس طویل فاصلے تک مار کرنے والے شمالی کوریا کے میزائل کو امریکہ کی زمین تک رسائی والا میزائل قرار دیا ہے۔

دوسری جانب قریبی علاقے میں یا مختصر فاصلے تک مار کرنے والا میزائل بھی علاقے میں موجود امریکی فوجیوں اور جہازوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

امریکی ترجمان ایڈرین واٹسن نے مطابق اس صورت حال سے صدر جوبائیڈن کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ وہ قومی سلامتی سے متعلق اپنی ٹیم کے علاوہ اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ اس بارے میں مشاورت کریں گے۔

مزید پڑھیں:بھارت میں بوسیدہ پل گرنے سے ہلاکتیں، عدالت کی جرمانہ عائد کرنے کی دھمکی

امریکی ترجمان نے کہا شمالی کوریا کا یہ تجربہ خطے میں سلامتی کے مسائل اور خطرات کو بڑھانیوالا ہے۔ اس سے قبل امریکہ نے ایرانی ہائپر سونک میزائل کے بارے میں شبہات ظاہر کیے تھے مگر شمالی کوریا کے ان میزائلوں کی صرف مذمت کی ہے شبہ ظاہر نہیں کیا ہے۔

Related Posts