راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
راولپنڈی پولیس کا کریک ڈاؤن، ڈرگ مافیا سے وابستہ لیڈی سمگلر گرفتار
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5 موبائل فونز، چوری کی گئی رقم 20 ہزار روپے اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ شہریوں میں خوف پھیلانے اور قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈرگ مافیا سے وابستہ لیڈی سمگلر کو گرفتار کرلیا۔
پیرودھائی پولیس نے گزشتہ ماہ منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کےدوران لیڈی سمگلر کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 1 کلوگرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی۔
پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار ملزمہ کی شناخت فوزیہ صفدر کے نام سے ہوئی جو اس سے پہلے بھی جیل سے ضمانت پر رہا ہوئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








