کراچی: پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کا پلیئر ڈرافٹ 15 دسمبر کو کراچی میں منعقد ہوگا، ڈرافٹ کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پلیئر ڈرافٹ کی تاریخ اور مقام کا فیصلہ تمام فرنیچائزرز کی راضامندی سے کیا گیا ہے جبکہ ڈرافٹ کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر ٹورنامنٹ عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ بہترین کھلاڑیوں کی دستابی کے بعد پی ایس ایل 8 ایک اچھا ایونٹ متوقع ہے۔
لیوک رائٹ انگلینڈ کی مینز ٹیم کے نئے سلیکٹر منتخب
پی ایس ایل کا 8 واں سیزن 9 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، ملتان، کراچی اور راولپڈی میں کھیلا جائے گا۔ جس میں دفاعی چیمپین لاہور قلندر اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








