لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہاہے کہ فوادعالم حالیہ 3 سیریز میں وہ صرف ایک 50 کرسکے، قائد اعظم ٹرافی میں بھی انہوں نے اوسط درجے کی کارکردگی دکھائی جس کے بعد ہم نے سعود شکیل کو اسکواڈ میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ فواد عالم ایک فائٹر ہے، اس نے طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے بعد اچھی پرفارمنس دکھائی ہے تاہم حالیہ 3 سیریز میں وہ صرف ایک 50 کرسکے ہیں۔
قائد اعظم ٹرافی میں بھی انہوں نے اوسط درجے کی کارکردگی دکھائی جس کے بعد ہم نے سعود شکیل کو اسکواڈ میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔محمد وسیم نے کہا کہ ہم اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحا نہ انداز کے ساتھ کھیلتی دکھائی دے رہی ہے اور یہ بات ہمیں یاد رکھنی چاہیے۔
چیف سلیکٹر نے اس بات کو تسلیم کیا کہ پاکستان ٹیم عموماً 2 سے ڈھائی رن اوسط کے ساتھ ٹیسٹ اننگز میں رنز بناتی ہے جبکہ اب ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیمیں عموماً 3 سے ساڑھے 3 کے حساب سے بیٹنگ کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:فیفا ورلڈکپ، سعودی عرب کو پولینڈ کے ہاتھوں شکست
انہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہماری ٹیم کو رن اوسط کے معاملے میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے اور تیز کھیلنے کی بات ہمارے بیٹرز کے مفاد میں ہی ہوگی کیونکہ اب کھیل کا انداز بدل رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








