بھارت میں ڈرائیور کو چلتی بس میں دل کا دورہ پڑ گیا، بس حادثے سے 2 افراد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت میں بس ڈرائیور چلتی بس میں دل کا دورہ پڑنے سے اسٹیرنگ پر گر کر ہلاک ہوگیا جبکہ بس نے کئی افراد کو روند ڈالا۔ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں ڈرائیور کی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاکت کے باعث بس رکشے پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بھارت میں اقلیتوں پر سب سے زیادہ مظالم ہوئے۔رپورٹ

خوفناک حادثے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش میں مسافر بس نے آگے جانے والے رکشے کو ٹکر ماری اور فٹ پاتھ پر کھڑے مسافروں کو بھی روند ڈالا۔

فٹ پاتھ پر مسافروں کو روندنے کے بعد مسافر بس دیوار سے ٹکرا کر رک گئی۔ بھوپال پولیس کا کہنا ہے کہ بس کی رفتار دھیمی ہونے کے باعث زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

https://twitter.com/Fah_ee_ma/status/1598966488517718016

افسوسناک حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے 2 انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو ہدف بنایا گیا۔ عالمی ادارے کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ بھارت نے اقلیتوں پر سب سے زیادہ مظالم ڈھائے۔

Related Posts