بلوچستان میں فورسز کا آپریشن، 8دہشتگرد کردہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

بلوچستان میں فورسز کا آپریشن، 8دہشتگرد کردہلاک
بلوچستان میں فورسز کا آپریشن، 8دہشتگرد کردہلاک

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک فوج پر حملہ کرنے والے 8 دہشت گرد وں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک روز قبل 22 فروری 2023ء کی شام ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا تاہم الرٹ اور تیاری رہنے کی وجہ سے دہشت گرد اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی بزدلانہ کوشش کو بغیر جانی نقصان کے ناکام بنایا اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا۔

بعد ازاں 23 فروری کی صبح مازا بند میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کی اطلاع پر فورسز نے کارروائی کی، اس موقع پر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 8 دہشت گرد واصل جہنم کردیئے گئے۔

مزید پڑھیں:لکی مروت میں کارروائی، ٹی ٹی پی کے 6 دہشت گرد ہلاک: پولیس

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دشمن کی جانب سے امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنادیں گی۔

Related Posts