کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 3 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 48.61 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$ 9.75 billion as of March 03, 2023.
For details https://t.co/WpSgomnd3v pic.twitter.com/04cjxEWK6D— SBP (@StateBank_Pak) March 9, 2023
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 3 مارچ کو 9 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہے، مرکزی بینک کے ذخائر 48.69 کروڑ ڈالر بڑھ کر 4.3 ارب ڈالر رہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 8 لاکھ ڈالر کم ہو کر 5.45 ارب ڈالر رہے، حکومت پاکستان کے چین سےلیے گئے 50 کروڑ ڈالر کمرشل قرض سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








