عمران خان نے عدالتی نظام کو مذاق بنادیا، جواب دینا ہوگا۔بلاول زرداری

تازہ ترین

تازہ ترین

بلاول بھٹو کی متوقع اہلیہ ماہ نور سومرو کون ہیں؟
بلاول بھٹو کی متوقع اہلیہ ماہ نور سومرو کون ہیں؟

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عدالتی نظام کو مذاق بنا دیا ہے، انہیں جواب دینا ہوگا۔

تفصیلات ک مطابق وزیر خارجہ بلاول زرداری نے امریکی ڈیلی شو کو انٹرویو کے دوران  سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں ان پر قانون لاگو نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں:

 باجوہ اور فیض نے وزیر اعظم بنانے کی پیشکش کی۔شہباز شریف

انٹرویو کے دوران بلاول زرداری نے کہا کہ عمران خان نے بار بار قانون کی خلاف ورزی کی۔ انہیں جواب دینا ہوگا۔ مسئلہ عمران خان کی انا ہے۔ عدالتیں انہیں اپنا کیس لڑنے اور سماعت کیلئے بلاتی ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے عدالتی نظام کا مذاق بنایا۔ اگر وہ عدالت جائیں تو پھر گرفتاری کا خوف نہیں ہوگا تاہم عمران خان نے عدالت میں پیش نہ ہوکر احکامات کی خلاف ورزی کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عدالت نے پولیس کو عمران خان کو پیش کرنے کی ہدایت کی تاہم عمران خان نے اپنے ہی لوگوں اور کارکنان کو پولیس کے خلاف مقابلہ کرنے کا کہہ دیا۔

خیال رہے کہ پولیس کی بھاری نفری عمران خان کی گرفتاری کیلئے گزشتہ روز سے ہی زمان پارک میں موود ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی گڑبڑ سے سڑک پر جو کچھ ہوا، اس سے عوام متاثر ہوئے ہیں۔

 

Related Posts