لاہور میں یومِ پاکستان پر مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور میں یومِ پاکستان پر مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق مزارِ اقبال پر یومِ پاکستان کی مناسبت سے ہر سال گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ رواں برس گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب میں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

یہ بھی پڑھیں:

یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے آج منایا جارہا ہے

گارڈز تبدیلی کی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے مزارِ اقبال پر حکیم الامت، شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کو سلامی پیش کی۔ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کا خواب دیکھا۔

پاکستان کے خواب کو بانئ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے افکار کی روشنی میں شرمندۂ تعبیر کیا، ہر سال یومِ پاکستان 1940ء کی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

یومِ پاکستان روحِ اقبال اور روحِ قائد سے تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ آج گارڈز تبدیلی کی پر وقار تقریب میں ائیر وائس مارشل سیّد عمران ماجد علی مہمانِ خصوصی تھے۔ مہمانِ خصوصی نے گارڈز کی پریڈ کا معائنہ کیا اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

Related Posts