لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان بے گناہوں پر ظلم کرتے رہے ہیں، اللہ سے معافی مانگیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ شب اپنے پیغام میں مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اللّہ سے توبہ کرو ان مظالم کی جو تم بیگناہوں پر کرتے رہے ہو۔
وزیر اعظم بلوچستان کا دورہ آج کریں گے
ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف اور ہر اس شخص سے معافی مانگو جس پر تم نے جھوٹے الزام لگائے اور انھیں تکلیف پہنچائی۔ یہ گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں تھیں۔
اللّہ سے توبہ کرو ان مظالم کی جو تم بیگناہوں پر کرتے رہے ہو۔ نواز شریف اور ہر اس شخص سے معافی مانگو جس پر تم نے جھوٹے الزام لگائے اور انھیں تکلیف پہنچائی۔ یہ گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں تھیں۔ کبھی تکبر اور رعونت کا پہاڑ ہوا کرتے تھے، آج عبرت کا… https://t.co/uXnWsEfXxi
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 17, 2023
پیغام میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے عمران خان دور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کبھی تم تکبر اور رعونت کا پہاڑ ہوا کرتے تھے، آج عبرت کا نشان بنے بیٹھے ہو۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پولیس نے لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کو گھیر لیا تھا۔ عمران خان نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہوسکتا ہے کہ گرفتاری سے قبل یہ میرا آخری پیغام ہو۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








