موسم گرما میں کئی بین الاقوامی فلمیں سینما میں ریلیز ہورہی ہیں، جن میں مشن امپاسبل، دی لٹل مرمیڈاور باربی جیسی فلمیں شامل ہیں۔
آئیے اس موسم گرما میں ریلیز ہونے والی فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
1) دی لٹل مرمیڈ

یہ فلم 1989 میں ریلیز کی گئی دی لٹل مرمیڈ کا ری میک ہے، فلم کی کہانی ٹرائٹن کی سب سے چھوٹی بیٹی ایریل کے گرگھومتی ہے جو انسانی دنیا کوپسند کرنے لگتی ہے۔
کہانی میں دکھایا گیا ہے کہ وہ خوبصورت شہزادے ایرک کو موت کے منہ سے بچاتی ہے، جس کے بعد وہ اس سے ملنے کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کا فیصلہ کرتی ہے۔
2) اسپائیڈرمین : ایکروس دی اسپائیڈرورس

فلم میں جن اداکاروں کی آوازیں شامل ہیں اُن میں ائن ٹائری ہنری، لونا لارین ویلز، جیک جانسن، جیسن شوارٹزمین، عیسیٰ راے، کرن سونی، ڈینیئل کالویا اور آسکر آئزک شامل ہیں۔
جوئے کم ڈوز سینٹوز، کیمپ پاورز اور جسٹن کے. تھامسن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو فل لارڈ، کرسٹوفر ملر اور ڈیوڈ کالہام نے لکھا ہے۔ فلم 2 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
3) مشن امپاسیبل: ‘ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون’

اس فلم میں ایک ایسے ہتھیار کو تلاش کرتے ہوئے دکھایاجائے گا جس کو غلط ہاتھوں میں جانے سے انسانیت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ فلم کو 12جولائی کو سینما میں ریلیز کیا جائے گا۔
4) باربی

بچوں کی پسندیدہ گڑیا ’باربی‘ پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر ریلیز ہوگیا، فلم 21 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ہالی ووڈ اداکار بچوں کی پسندیدہ اینی میٹڈ فلم ’باربی‘ کو حقیقت میں بدلنے کے لیے تیار ہیں، وارنز برادرز نے سالوں پُرانا وعدہ پورا کرتے ہوئے فلم ’باربی‘ کا ٹریلر جاری کردیا ہے۔
ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ’مارگٹ روبی‘ فلم میں ’باربی‘ کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ کین کا کردار رائن گوسلنگ ادا کررہے ہیں دیگر اداکاروں میں امیرکا فریرا، دعا لیپا بھی شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کار گریٹا گروگ ہیں۔
5) میگ 2 : دی ٹرنچ

جوناس ٹیلر (جیسن سٹیتھم) کی قیادت میں ایک تلاشی غوطہ خوری کا سفر پاگل پن میں بدل جاتا ہے جب کان کنی کی خراب کارروائیاں انہیں بقا کی جنگ میں دھکیل دیتی ہیں۔ فلم 4 اگست کو سینما میں ریلیز ہونے والی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








