پاکستانی ٹیم کے کپتان اور لنکا پریمیئر لیگ کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری جڑدی۔ کولمبو اسٹرائیکر کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم نے گال ٹائٹنز کیخلاف سنچری اسکور کی۔
ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی اگر بات کی جائے تو یہ بابر اعظم کی 10 ویں سنچری ہے۔ بابر نے پہلی وکٹ پر نسانکا کے ساتھ 111 رنز کی شراکت بھی بنائی۔ انہوں نے 59 گیندوں پر 104 رنز اسکور کئے۔
Thats the Century Number 10 in T20 Cricket for King Babar Azam ????#BabarAzam #BabarAzam???? #LPL2023 pic.twitter.com/D4Frfs7GbJ
— King Babar Azam Army (@kingbabararmy) August 7, 2023
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹوئنٹی میں 10 سنچریاں بنانے والے پہلے ایشین اور دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ بابر کی اننگز میں 5 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔
مزید پڑھیں:انضمام الحق دوسری بار قومی ٹیم کے چیف سلیکٹرز مقرر
واضح رہے کہ پہلے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے کرس گیل ہیں جنہوں نے 22 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








