ہول سیل مارکیٹ میں چینی 3 روپے مہنگی ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

ہول سیل مارکیٹ میں چینی 3 روپے مہنگی ہوگئی۔

ہول سیل بازار میں چینی 155 روپے کلو ہوگئی، چینی کا پچاس کلو کا تھیلا 7750 کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ اشیائے ضروریہ کی مہنگے داموں فروخت کو روکا نہ جاسکا۔مارکیٹ میں تمام دالیں سرکاری ریٹ لسٹ سے 15 سے 35 روپے تک مہنگی فروخت ہونے لگیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ادویات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ڈریپ نے خبروں کی تردید کردی

دوسری جانب گھریلو استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد اضافے کے بعد سستے بازار کی امیدیں بھی ختم ہوگئیں۔ سفید چنا 430 روپے کلو، دال ماش 540، دال چنا 310، چاول 450، چینی 170ِ، آٹا 170 اور چکی آٹا 175 میں فروخت ہورہا ہے۔

قیمتوں کی بات کی جائے تو اوپن مارکیٹ میں بیسن 250 روپے کلو، گھی 500 روپے، آئل 600 روپے، بیف بڑا گوشت 1100 روپے، مٹن چھوٹا گوشت 2200 روپے کلو، دودھ 220 روپے لیٹر اور دھی کی قیمت 230 روپے کلو تک جاپہنچی ہے۔

Related Posts