چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت 28 اگست تک ملتوی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر سماعت کررہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ بیماری کے باعث پیش نہیں ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ بیماری کے باعث پیش نہیں ہوئے، معاون وکیل نے کہا کہ پچھلے آٹھ ماہ سے ہم نے التوا نہیں مانگا، ڈاکٹر نے بیڈ ریسٹ تجویز کیا، میرا وکالت نامہ اس کیس میں نہیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد نے کہا کہ اب کروشل سٹیج پر ہے یہ سزا معطلی کی درخواست، پندرہ بیس منٹ میں دلائل مکمل ہو جانے تھے، جمعہ کو ڈی بی نہیں تھی، ہم کیس کو پیر تک ملتوی کرسکتے تھے مگر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت خراب ہورہی ہے، بشریٰ بی بی کا بیان حلفی

چیف جسٹس اسلام آباد نے کہا کہ ہم بھی ٹرائل کورٹ والا کام کر سکتے ہیں مگر ایسا نہیں کریں گے۔

لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایک شخص بیس روز سے جیل میں ہے۔

ہم اس کو پیر تک ملتوی کرتے ہیں اور اگر کوئی نا بھی آیا تو فیصلہ کردیں گے، ٹرائل کورٹ نے جو کیا وہ غلط کیا۔

لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پھر چیئرمین پی ٹی آئی کو مزید تین دن اندر رکھیں گے؟ پھر ہم عدالت میں پیش نہیں ہوں گے، آپ نے جو کرنا ہے کریں۔

Related Posts