نادیہ خان کی ’جنت سے آگے‘ کی کہانی پر تنقید، ڈائریکٹر کا ردعمل آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی معروف مصنفہ عمیرہ احمد کا نیا ڈرامہ جنت سے آگے شروع ہوگیا ہے جس کی کہانی میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے گرد گھومتی ہے۔

گزشتہ دنوں معروف مارننگ شو ہوسٹ نادیہ خان نے ڈرامے کی کہانی کوتنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر ڈرامے کے ڈائریکٹر حسیب حسن کا ردعمل آگیا ہے۔

حسیب حسن نے نادیہ خان کی تنقید کے جواب میں کہا کہ ڈراموں میں ہیرو سے لے کر کرپٹ افسران تک مختلف کرداروں کو پیش کیا جاتا ہے لہٰذا اس کو ذاتی طور پر لینا درست نہیں ہے۔

خیال رہے کہ عمیرہ احمد کے تحریر کردہ اس ڈرامے کی کہانی مارننگ شو کی میزبان کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے میں میزبان کی کیمرے کے سامنے کی زندگی اور گھریلو زندگی کو دکھایا گیا ہے۔ اس کی کاسٹ میں کبریٰ خان، رمشا خان اور گوہر رشید شامل ہیں۔

Related Posts