ایشیا کپ، پاکستان کے خلاف بھارت کی تیسری وکٹ 48رنز پر گر گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

کینڈی: پالی کیلے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی تیسری وکٹ 48رنز پر گر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے مابین 10ویں اوور کا کھیل جاری ہے جس کے دوران بھارت نے 3 وکٹس کے نقصان پر 48رنز بنا لیے ہیں جبکہ بھارت کے 2 اہم کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کا میچ روک دیا گیا

بھارت کے سب سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر اور کپتان روہت شرما تھے جو 22گیندوں پر 11 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے جن کے بعد سابق بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی کریز پر آئے۔

تاہم ویراٹ کوہلی بھی زیادہ وقت تک کریز پر نہ ٹھہر سکے اور شاہین آفریدی کی ہی گیند پر بولڈ ہوئے۔ انہوں نے 7 گیندوں پر 4 رنز بنائے۔ اس دوران اوپنر بیٹر شبمن گل نے 12 گیندوں پر صرف 1رن بنایا۔

شریاس آئیر 9 گیندوں پر 14رنز بنا کر حارث روؤف کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے جو بھارت کی جانب سے پویلین لوٹنے والے تیسرے کھلاڑی تھے۔ بھارت نے 10اوورز میں 48رنز بنالیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پالی کیلے اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور بھارت کے مابین ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج میچ بارش کے باعث روک دیا گیا جبکہ بھارت نے 4 اوورز کا کھیل مکمل کیا تھا۔

آج پاکستان اور بھارت کے مابین پانچویں اوور کا میچ اپنے آغاز میں ہی بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ بھارتی کپتان روہت شرما 18گیندوں پر 11رنز جبکہ اوپنر شبمن گل بغیر کوئی رن بنائے وکٹ پر موجود تھے۔

 

Related Posts