پاکستان کے مشہور اداکار فیروز خان جو اپنی نجی زنگی کی وجہ سے کافی عرصے سے تنازعات میں گھرے ہوئے بہت جلد نئے ڈرامہ سیریل اکھاڑا کے ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کررہے ہیں۔
حال ہی میں صرحا اصغر نے اپنے نئے ڈرامے اکھاڑہ کے حوالے سے تفصیلات شیئر کیں، جس میں وہ فیروز خان کے ساتھ نظر آئینگی۔
اداکارہ صرحا اصغر نے کہا کہ فیروز خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا وہ اپنے کام کے ساتھ بہت ایماندار ہیں۔
انجم شہزاد کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ سیریل اکھاڑا گرین انٹرٹینمنٹ پر پیش کیا جائے گا جس کی کہانی کشتی اور دنگل کے گرد گھومتی ہے۔ فیروز خان کے علاوہ ڈرامے کی کاسٹ میں صرحا اصغر، فراز فاروقی، حنا آفریدی، سونیا حسین، ندا ممتاز اور دیگر شامل ہیں۔
خیال رہے کہ اداکار فیروز خان گزشتہ برس سے گھر یلو تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں، ان کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے تشدد کے الزامات عائد کئے جانے کے بعد کئی شوبز شخصیات نے بھی فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا اور کچھ نے ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو مایوس کن قرار دیا تھا۔
گھر یلو تنازعات کے باعث اداکار نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کی ہوئی تھی تاہم ان کے پرستاروں نے ان کا ساتھ نہ چھوڑا اور اب ایک بار پھر ڈرامہ سیریل ’اکھاڑا‘ اور ’خمار‘ کے ساتھ اداکار ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








