افغانستان میں قیمتی پتھروں کا کاروبار چمک اٹھا، زمرد کی بڑی کھیپ فروخت

تازہ ترین

تازہ ترین

افغانستان میں معدنیات کے قدرتی ذخائر کیلئے مشہور صوبہ پنجشیر کی کانوں سے نکالے گئے زمرد کے 3930.71 بکسز ایک افغان اور چینی تاجر کو 165 ہزار 300 ڈالر کو فروخت کر دیے گئے۔

صوبہ پنجشیر کے مائنز اینڈ پیٹرولیم کے ڈائریکٹر مولوی قاسم امیری کے مطابق پنجشیر کی کانوں سے نکالے گئے زمرد کے 3930.71 بکسز پنجشیر مائنز مانیٹرنگ کمیٹی کے عہدیداروں کی موجودگی میں بولی کے ذریعے دو تاجروں کو فروخت کیا گیا۔

معروف اداکارہ جنات سے باتیں کرنے لگیں؟

انہوں نے کہا کہ پنجشیر کے زمرد کی فروخت کے لیے بولی کا عمل سرکاری اور قانونی طریقے سے کیا گیا اور اسے شفاف ماحول میں اور زیادہ قیمت پر فروخت کیا گیا۔

امیری نے کہا کہ پنجشیر زمرد کی کان کی یہ تیسری کھیپ ہے جو ایک ماہ میں مقامی تاجروں کو فروخت کی گئی ہے۔

دریں اثنا مقامی تاجروں نے بولی کے عمل میں شفافیت فراہم کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل پنجشیر کے زمرد کے 912 بکسز 131 ہزار 400 ڈالر میں فروخت ہوئے تھے۔

Related Posts