“میری بیٹی کو ملکہ کی طرح رکھنے کا شکریہ” رہا ہونے والی اسرائیلی لڑکی کی ماں کا حماس کے نام خط

تازہ ترین

تازہ ترین

رواں ہفتے غزہ میں حماس کی قید سے رہا ہونے والی ایک اسرائیلی بچی کی والدہ نے دوران قید اپنی بیٹی کے ساتھ حسن سلوک پر قسام بریگیڈز کے مجاہدین کو شکریے کا خط لکھا ہے، جس کا متن انتہائی متاثر کن ہے۔

القسام بریگیڈ کے نام لکھے گئے خط میں، جسے حماس کی جانب سے شائع کیا گیا ہے، اسرائیلی خاتون ڈینیئل الونی نے لکھا کہ میری بیٹی نے غزہ میں خود کو ایک ملکہ کی طرح محسوس کیا، جس کے لیے میں آپ کی ہمیشہ شکر گزار رہوں گی۔

یرغمال اسرائیلی فوجیوں کی رہائی کیلئے حماس کی کیا شرائط ہیں؟

ڈینیئل الونی کی پانچ سالہ بیٹی ایمیلیا کو 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا۔

ڈینیئل الونی نے اپنے خط میں لکھا: میں اپنی بیٹی ایمیلیا کے ساتھ غیر معمولی انسانیت کا مظاہرہ کرنے پر دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

الونی نے لکھا کہ ایمیلیا نے مجھے بتایا کہ اغوا کرنے والے اس کے لیے والدین کی طرح تھے اور انہوں نے اسے یہ احساس دلایا کہ وہ سب اس کے دوست ہیں، نہ صرف دوست، بلکہ واقعی بہت پیار کرنے والے دوست۔

انجو واپس انڈیا چلی گئی

الونی نے لکھا آپ نے میری بیٹی ایمیلیا کے ساتھ جو غیر معمولی انسانیت کا مظاہرہ کیا اس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔ آپ لوگ اس کے والدین کی طرح تھے، جب وہ چاہتی آپ کو بلاسکتی تھی۔ اس نے محسوس کیا کہ آپ سب صرف دوست نہیں ہیں، بلکہ حقیقی، مہربان ہیں۔

آپ کا شکریہ، آپ کا شکریہ، آپ کا شکریہ۔۔۔۔ اس کے ساتھ صبرو تحمل سے پیش آنے اور اس کی مٹھائیوں اور پھلوں سے تواضع کرنے کا شکریہ۔

بچوں کو جنگی علاقوں میں نہیں ہونا چاہیے، لیکن آپ اور دوسرے مہربان لوگوں کا شکریہ جو ہم راستے میں ملے، میری بیٹی نے خود کو غزہ میں ایک ملکہ کے طور پر دیکھا۔

یرغمالیوں سے حماس کے حسن سلوک نے اسرائیلیوں کے دل جیت لیے،ویڈیو دیکھئے

انہوں نے لکھا کہ میری بیٹی نے مجھے بتایا ہم ایک بھی ایسے شخص سے نہیں ملے جو ہمارے ساتھ شفقت، دیکھ بھال اور محبت سے پیش نہ آیا ہو۔

میں ہمیشہ آپ کا شکر گزار رہوں گی، کیونکہ میری بیٹی کسی دیرپا نفسیاتی صدمے کے ساتھ یہاں سے نہیں گئی۔ میں آپ کی مشکل صورتحال اور غزہ میں آپ کے بھاری نقصانات کے باوجود آپ کی مہربانی کو یاد رکھوں گی۔

میں آپ سب اور آپ کے اہل خانہ کی صحت کی خواہش کرتی ہوں، آپ کا بہت بہت شکریہ۔

دوسری طرف اسرائیلی جارحیت میں براہ راست 15000 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں 6,150 بچے اور 4,000 سے زیادہ خواتین شامل ہیں۔

Related Posts