غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی نہیں کرسکتا، خود کو آگ لگانے والے امریکی فوجی کا انجام کیا ہوا، خوفناک ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

US airman dies after setting himself on fire outside Israeli embassy

غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کے دوران واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے خود کو آگ لگانے والا امریکی فوجی جان کی بازی ہار گیا۔

امریکی فوج اور مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ غزہ میں جنگ کے خلاف احتجاج کے طور پر واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر خود کو آگ لگانے والا امریکی فضائیہ کا اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔

ایئر فورس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 531 ویں انٹیلی جنس سپورٹ اسکواڈرن کے ساتھ سائبر ڈیفنس آپریشنز کے ماہر 25 سالہ سینئر ایئر مین ایرون بشنیل اس واقعے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

امریکی فضائیہ کی کرنل سیلینا نوئیس نے بتایا کہ جب اس طرح کا سانحہ ہوتا ہے تو فضائیہ کا ہر رکن دکھ محسوس کرتا ہے۔ہم سینئر ایئر مین بشنیل کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

پنٹاگون کا کہنا ہے کہ فوجی جوان کی موت ایک افسوسناک واقعہ ہے اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اس صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

فوجی یونیفارم پہنے بشنیل نے خود کو آگ لگانے کے واقعے کو انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کیا۔ بشنیل کو ابتدائی طور پر تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم وہ بچ نہ سکا۔

ویڈیو میں فوجی جوان کو کہتے سنا گیا کہ “میں اب نسل کشی میں ملوث نہیں رہوں گا،”یہ کہنے کے بعد اس نے آزاد فلسطین کا نعرہ لگایا اور خود کو آگ لگالی، وائرل ویڈیو دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے دیکھی۔

Related Posts