سندھ حکومت نے موسلا دھار بارش کے پیشِ نظر جمعہ کے روز رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کراچی کے شہریوں کیلئے ہاف ڈے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کردی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے جمعہ کے روز ہاف ڈے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کا فیصلہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران شہریوں کی سہولت کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ٹوئٹر پیغام میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل جمعہ کے روز کراچی ڈویژن کے آفسز میں دوپہر 2 بجے ہی چھٹی دے دی جائے۔
Though preparations have been made, as a matter of abundant precaution, it has been decided in meeting presided by CM that tomorrow will be a half day for offices in Karachi division from 2 PM. Citizens are requested to also avoid unnecessary movement to avoid any inconvenience https://t.co/r2sh171SMN
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) February 29, 2024
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے جمعہ کو ہاف ڈے دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ شہریوں سے ہماری گزارش ہے کہ کل ہونے والی بارش کے دوران کسی بھی مشکل سے بچنے
کیلئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








