رین ایمرجنسی، بارش کے باعث سندھ حکومت کا کراچی کیلئے ہاف ڈے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

سندھ حکومت نے موسلا دھار بارش کے پیشِ نظر جمعہ کے روز رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کراچی کے شہریوں کیلئے ہاف ڈے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے محکمۂ موسمیات کی پیشگوئی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کردی۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے جمعہ کے روز ہاف ڈے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کا فیصلہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ بارش کے دوران شہریوں کی سہولت کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل جمعہ کے روز کراچی ڈویژن کے آفسز میں دوپہر 2 بجے ہی چھٹی دے دی جائے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے جمعہ کو ہاف ڈے دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ شہریوں سے ہماری گزارش ہے کہ کل ہونے والی بارش کے دوران کسی بھی مشکل سے بچنے
کیلئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

Related Posts