شوہر سے طلاق کے بعد ماں بننے کی خواہش، برٹنی سپیئرز کس کا بچہ پیدا کرنا چاہتی ہیں؟حیران کن انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

Britney Spears looking for a sperm donor to become a mother
ELLE

نامور امریکی پاپ اسٹار برٹنی سپیئرز اپنے شوہر سیم اصغری سے طلاق کے بعد بھی بچہ پیدا کرنے کی خواہشمند ہیںاور اس مقصد کیلئے انہوں نے مہم بھی شروع کردی ہے۔

گلوکارہ کے دوستوں کا کہنا ہے کہ برٹنی سپیئرز مبینہ طور پر سپرم ڈونر کی تلاش میں ہیں کیونکہ پاپ اسٹار سیم اصغری سے علیحدگی کے بعد بھی برٹنی ماں بننے کے لیے بے چین ہیں۔

لائف اینڈ اسٹائل کی رپورٹ کے مطابق پاپ اسٹار کے دوست اس کے لیے فکر مند ہیں کیونکہ وہ ایک ایسے شخص کی تلاش میں ہیں جو سپرم عطیہ کر سکتا ہے۔

میگزین سے بات چیت کرتے ہوئے برٹنی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ برٹنی سپیئرز پہلے ہی سابق کیون فیڈرلائن کے دو بیٹوں شون اور جیڈن کی ماں ہیں تاہم برٹنی کو لگتا ہے کہ اسے ابھی بچے کی پیداکرنے کی ضرورت ہے۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ “وہ صرف یہ چاہتی ہے کہ اچھے جینز کے ساتھ ایک ایسا انسان تلاش کیا جائے جو اس کے سپرم ڈونر کے طور پر کام کر سکے۔

گلوکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ برٹنی ان دنوں سپرم ڈونر کی تلاش کیلئے لوگوں کے انٹرویوز کررہی ہیں اور شائد غلط لوگوں کی طرف رجحان زیادہ ہے اور ممکن ہے کہ کوئی پیسے کے لالچ میں اس کی طرف راغب ہوجائے۔

Related Posts