سعودی عرب میں حج کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے 550 عازمین جاں بحق ہوئے۔
عرب سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ امسال دواران حج 550 عازمین موت کے منہ میں چلے گئے، جو اس سال شدید درجہ حرارت کی وجہ سے حج کی سنگین نوعیت کی نشاندہی کرتا ہے۔
دو عرب سفارتکاروں نے اے ایف پی کو بتایا کہ مرنے والوں میں سے 23 مصری تھے، جن میں سے زیادہ تر گرمی سے متعلقہ بیماریوں کا شکار ہو گئے تھے۔
سفارت کاروں نے بتایا کہ تمام مصری گرمی کی وجہ سے جاں بحق ہوئے، سوائے ایک کے جو ہجوم میں کچلنے کی وجہ سے جان سے گیا۔
سفارت کاروں نے بتایا کہ 60 اردنی باشندے بھی ہلاک ہوئے جو کہ عمان کی جانب سے منگل کے روز پہلے دیے گئے 41 کی سرکاری تعداد سے زیادہ ہے۔
اے ایف پی کے اعداد و شمار کے مطابق نئی اموات سے متعدد ممالک میں اب تک رپورٹ ہونے والی کل تعداد 577 ہو گئی ہے۔
سفارت کاروں نے بتایا کہ المیسم کے مردہ خانہ میں550 لاشیں لائی گئیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








