اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے مابین ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کےک مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے جمعرات کو دونوں ممالک کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون میں اضافے پر تبادلۂ خیال کیا۔
دونوں ممالک کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں قریبی تعاون موجودہے۔ فروری 2024 میں پاکستان میں 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے مین 32 فیصد زائد رہیں۔
ملاقات کے دوران وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی ٹی کے شعبے میں سعودی عرب سے اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ سعودی عرب پاکستانی سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ سے رجسٹرڈ آئی ٹی فرمز کو ویزے کیلئے سہولیات دے۔
#اسلام_آباد إستقبل سعادة سفير #خادم_الحرمين_الشريفين لدى #باكستان الأستاذ/نواف المالكي معالي وزيرة الدولة لتكنولوجيا المعلومات والاتصالات السيدة / شذى فاطمة خواجه حيثُ جرى خلال اللقاء تبادل الأحاديث الودية وبحث المواضيع ذات الاهتمام المشترك pic.twitter.com/hWETuWOi3l
— السفارة في باكستان – سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) July 25, 2024
سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں مکمل تعاون کرے گا۔ سعودی سفیر نے ویزا حاصل کرنے اور سفری سہولیات میں پاکستانی ٹیک کمپنیوں سے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








