پاکستان اور سعودی عرب کا آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون پر اتفاق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب نے آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے مابین ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کےک مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے جمعرات کو دونوں ممالک کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون میں اضافے پر تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں ممالک کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں قریبی تعاون موجودہے۔ فروری 2024 میں پاکستان میں 25 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے مین 32 فیصد زائد رہیں۔

ملاقات کے دوران وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اور آئی ٹی کے شعبے میں سعودی عرب سے اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ سعودی عرب پاکستانی سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ سے رجسٹرڈ آئی ٹی  فرمز کو ویزے کیلئے سہولیات دے۔

سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبوں میں مکمل تعاون کرے گا۔ سعودی سفیر نے ویزا حاصل کرنے اور سفری سہولیات میں پاکستانی ٹیک کمپنیوں سے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Related Posts