اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے عظمیٰ بخاری کی ڈیپ فیک ویڈیو پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے گھٹیا اور غلیظ حرکت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیے گئے ویڈیو بیان میں وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ہماری ایک خاتون رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر اطلاعات کی ایک جعلی ویڈیو نکالی گئی جو کہ ایک پورنوگرافک ویب سائٹ سے اٹھائی گئی تھی۔
ویڈیو بیان میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لگایا گیا۔ کل کو لوگوں کے بچوں کی ایسی ویڈیوز لگائی جائیں گی اور پاکستان میں چائلڈ پورنوگرافی کو فروغ دیا جائے گا کیونکہ ان کا کوئی دین ایمان نہیں ہے بلکہ یہ مادر پدر آزاد ہیں۔
پی ٹی آئی نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عظمیٰ بخاری صاحبہ کے حوالے سے ڈیپ فیک کے استعمال کے ذریعے ایک گھٹایا اور غلیظ حرکت کی۔ اصلی ویڈیو بھی ٹریس کر لی گئی اور باقی معلومات بھی حاصل کر لیں ہیں۔ اس گھناؤنی حرکت پر شرم آنی چاہیے۔ یہ ہے ان کا اصل چہرہ#StayStrongAzmaBukhari pic.twitter.com/tk6BBNf1Xo
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) July 26, 2024
بیان میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ وہ ویڈیو ایک بھارتی پورن ویب سائٹ سے نکلی۔ یہ لوگ کسی کی بھی ماں بہن کی تضحیک اور تذلیل کرتے ہیں۔ ویڈیو میں انہوں نے شکل بدل کر ہماری وزیر اطلاعات کا چہرہ لگایا ہوا تھا۔ یہ چیلنج پاکستان میں کون لے کر آیا ہے؟
دریں اثناء وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عظمیٰ بخاری کی ویڈیو پر ڈیپ فیک کے استعمال کے ذریعے گھٹیا اور غلیظ حرکت کی۔ اصلی ویڈیو ٹریس کر لی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








