کراچی کے متعدد علاقوں میں گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

گیس بند
(فوٹو: پاکستان آبزرور)

سوئی سدرن گیس کمپنی نے اتوار کوکراچی کے متعدد علاقوں میں گیس بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے دوران 31 کلومیٹر کی گیس پائپ لائن کو سسٹم سے جوڑا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی  نے گیس بندش کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح 5 بجے سے پیر کی صبح 5 بجے تک مختلف علاقوں میں گیس بند رہے گی۔

گیس کمپنی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی کے تمام سیکٹرز، منگھوپیر، قصبہ کالونی، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد کے تمام بلاکس میں اتوار سے پیر تک گیس بند رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق ایف بی ایریا، گلبرگ ٹاؤن، بفر زون، سائٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن، ماڑی پور، گلشنِ معمار، احسن آباد، سائٹ سپر ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں بھی گیس بند رہے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی معطلی 24 انچ قطر کی 31 کلومیٹر کی طویل پائپ لائن کو سسٹم سے ملانے کی وجہ سے ہوگی۔ ترجمان ایس ایس جی سی نے گزشتہ روز کہا کہ کمپنی نے کراچی کے صنعتی، کمرشل اور گھریلو صارفین کیلئے گیس پریشر بہتر بنانے کی کوششیں مزید تیز کردی ہیں۔

Related Posts