اڈیالہ جیل کرنل کے ہاتھ میں، عمران نے کہا فوج نیوٹرل ہوجائے۔علیمہ خان

تازہ ترین

تازہ ترین

علیمہ خان
(فوٹو: آن لائن)

 راولپنڈی: سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کرنل کے ہاتھ میں ہے، فوج ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے، نیوٹرل ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اڈیالہ جیل آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ آج جیل میں ہمارے وکلا کو اندر جانے نہیں دیا گیا۔ جج صاحب کو پولیس والوں نے بتایا کہ وکلا نہیں آئے اور جج صاحب سماعت برخاست کرکے عدالت سے نکل گئے۔

گفتگو کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ ہماری ملاقات بانی پی ٹی آئی سے ہوئی ہے، وکلا کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔ اڈیالہ جیل کرنل کے ہاتھ میں ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اخلاقی طور ہار چکے ہیں۔ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی اور فوج مدِ مقابل آجائیں۔

 علیمہ خان  کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ فوج پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ ہم نہیں چاہتے فوج اور عوام کو آمنے سامنے کیا جائے۔ملک میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت نہیں ہوگی تو ملک آگے کیسے چلے گا؟۔ ملک میں کاروبار تباہ ہوچکا ہے، لوگ ملک چھوڑ کر چلے گئے۔ عمران خان فوج کو نیوٹرل دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز نکالیں۔ معلوم ہو جائے گا کہ نو مئی کا ذمے دار کون ہے؟ بے گناہ لوگوں کو چھوڑا جائے، اصل ملزمان کے خلاف کیسز چلائے جائیں۔واضح رہے کہ 9 مئی واقعے کے بعد سے عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنما مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

Related Posts