اسلام آباد: سابق ایم این اے علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا، جس پر پولیس نے علی وزیر کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد میں زیروپوائنٹ کے قریب پیش آیا، موٹرسائیکل سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ نجی ٹی وی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ زخمی موتر سائیکل سوار کو پمزہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
علی وزیر کے کزن کا بیان بھی سامنے آگیا جن کا کہنا ہے کہ پولیس نے علی وزیر کو موٹر سائیکل حادثے کے باعث حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔ اس سے قبل مسلسل 5سال تک رکن قومی اسمبلی رہنے والے علی وزیر پہلے بھی متعدد مرتبہ گرفتار ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق ایم این اے علی وزیر اور انسانی حقوق کی وکیل ایمان مزاری کو بغاوت اور ریاست کے خلاف اکسانے کے الزام میں جیل بھیج دیا۔
سابق ایم این اے اور پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کو گزشتہ برس اگست کے دوران ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ ایمان مزاری اور علی وزیر کو عدالت میں پیش کیا گیا، کیسز کی سماعت اے ٹی سی جج ابوالحسنات نے کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








