متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی 30 سالہ بیٹی شیخہ مہرہ نے اپنے پرفیوم برانڈ کی نقاب کشائی کی ہے جس کا نام ’طلاق‘ ہے۔
یہ اعلان ان کے مقبول انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے آیا، جہاں ان کے تقریباً 980000 فالوورز ہیں۔برانڈ M1 کے تحت پرفیوم کی لانچنگ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

ایک حیرت انگیز پروموشنل ویڈیو میں شیخہ مہرا نے ٹوٹے ہوئے شیشے، کالے پنکھوں اور ایک بلیک پینتھر کا ڈرامائی انداز دکھایا ہے، جس کا اختتام پرفیوم کی بوتل کے انکشاف پر ہوتا ہے۔
لانچ کا وقت قابل ذکر ہے، شیخہ مہرا کی جانب سے ان کی شادی کے صرف ایک سال بعدجولائی میں اپنے شوہر سے طلاق کے عوامی اعلان سے قبل جوڑے نے مئی 2024 میں اپنے پہلے بچے کا خیرمقدم کیا۔ پرفیوم کا اجراء ان کے حالیہ ذاتی تجربات پر مبنی دکھائی دیتا ہے ۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








