پھالیہ میں ٹک ٹاکر اویس ویڈیو بناتے ہوئے سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، نوجوان اویس جو سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے باعث مقبولیت حاصل کر رہا تھا۔سیلابی پانی میں ویڈیو بناتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
پولیس کے مطابق اویس اکثر سیلابی پانی میں ویڈیوز بناتا تھا اور یہ ویڈیوز اسے ٹک ٹاک پر شہرت دلا رہی تھیں۔
ٹک ٹاک کا جنون جان لے گیا، یہ ٹک ٹاکر اویس ہے، اس کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ فالوورز تھے، منڈی بہائوالدین میں دریائے چناب کے سیلابی پانی میں ویڈیوز بناتا تھا، زیادہ ویوز کےلئے گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا، انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔!! pic.twitter.com/EaPzLYMQuB
— Khurram Iqbal (@khurram143) September 4, 2025
اویس کے ٹک ٹاک پر ایک لاکھ 64 ہزار فالورز اور 11 لاکھ 60 ہزار لائکس تھے۔ مزید فالورز اور لائکس حاصل کرنے کی خواہش میں اس نے خطرناک حد تک رسک لینا شروع کردیا تھا۔
حالیہ سیلاب کے دوران اس کی ویڈیوز کو لاکھوں کی تعداد میں ویوز اور لائکس مل رہے تھے تاہم ایک ویڈیو بناتے ہوئے وہ گہرے پانی میں چلا گیا جہاں سے زندہ نہ لوٹ سکا۔ ریسکیو 1122 نے لاش نکال کر ورثا کے حوالے کردی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں جب کسی ٹک ٹاکر نے ویڈیو بنانے کے شوق میں اپنی جان گنوائی ہو۔
اس سے قبل بھی پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ایسے کئی واقعات پیش آچکے ہیں، باوجود اس کے کہ مختلف آگاہی مہمات شروع کی گئیں تاکہ نوجوانوں کو خطرناک ویڈیوز بنانے سے روکا جا سکے، لیکن اس کے باوجود ہلاکت خیز واقعات میں کمی نہیں آسکی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








