گلگت بلتستان :سوست بارڈر پر کشیدگی، چینی مسافروں اور مقامی مظاہرین میں تصادم، پولیس سے بھی ہاتھا پائی، ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Tensions at Sost Border as Chinese Travelers Clash with Local Protesters
ONLINE

گلگت بلتستان کے سوست بارڈر پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے جہاں مقامی افراد کے دھرنے اور چینی مسافروں کے درمیان تنازع کھڑا ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق چینی مسافروں نے دھرنے کو ختم کرنے کی کوشش کی جس پر مظاہرین نے سخت مزاحمت کی۔

اس دوران پولیس نے حالات قابو میں لانے کی کوشش کی تاہم کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب چینی مسافر اور مقامی مظاہرین براہِ راست آمنے سامنے آگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق معاملہ اس وقت پیچیدہ ہو گیا جب پولیس، چینی مسافروں اور دھرنے کے شرکاء کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اس دوران نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور پولیس کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوست بارڈر پر جاری کشیدگی نہ صرف مقامی امن و امان کے لیے خطرہ ہے بلکہ پاک چین تعلقات کے تناظر میں بھی ایک حساس صورتحال کو جنم دے رہی ہے۔

 

مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دھرنے میں شامل افراد اپنے مسائل اور مطالبات کے حل کے لیے احتجاج کر رہے تھے مگر چینی مسافروں کی مداخلت نے حالات کو مزید بگاڑ دیا ہے۔

Related Posts