گلگت بلتستان کے سوست بارڈر پر صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے جہاں مقامی افراد کے دھرنے اور چینی مسافروں کے درمیان تنازع کھڑا ہو گیا۔
اطلاعات کے مطابق چینی مسافروں نے دھرنے کو ختم کرنے کی کوشش کی جس پر مظاہرین نے سخت مزاحمت کی۔
اس دوران پولیس نے حالات قابو میں لانے کی کوشش کی تاہم کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب چینی مسافر اور مقامی مظاہرین براہِ راست آمنے سامنے آگئے۔
گلگت بلتستان کے سوست بارڈر پر صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق چینی مسافروں نے مقامی افراد کے دھرنے کو توڑنے کی کوشش کی، جس پر مظاہرین نے مزاحمت کی۔ اس دوران پولیس چینی مسافر اور مظاہرین کے درمیان آئی تو چینی پولیس سے بھی کر پڑے pic.twitter.com/jknVlwOrIw
— Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) September 10, 2025
عینی شاہدین کے مطابق معاملہ اس وقت پیچیدہ ہو گیا جب پولیس، چینی مسافروں اور دھرنے کے شرکاء کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اس دوران نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور پولیس کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سوست بارڈر پر جاری کشیدگی نہ صرف مقامی امن و امان کے لیے خطرہ ہے بلکہ پاک چین تعلقات کے تناظر میں بھی ایک حساس صورتحال کو جنم دے رہی ہے۔
گلگت بلتستان کے صوبائی حکومت اور وفاق کو فوری طور پر اس مسئلے میں مداخلت کرکے جائز مطالبات کے حل نکالے ورنہ پاک چین دوستی میں دراڑ آ سکتی ہے۔ صورتحال پہلے ہی کافی سنگین ہے کیونکہ پچاس دن سے زیادہ ہڑتال جاری ہے
سوست پاک چائینا باڈر میں جاری دو طرفہ احتجاج سنگین صورت اختیار کر… pic.twitter.com/dhyWTAYWZl
— Gilgit Baltistan Tourism. (@GBTourism_) September 10, 2025
مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ دھرنے میں شامل افراد اپنے مسائل اور مطالبات کے حل کے لیے احتجاج کر رہے تھے مگر چینی مسافروں کی مداخلت نے حالات کو مزید بگاڑ دیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








