ایشیا کپ: پاکستان یو اے ای میچ کا فیصلہ نہیں ہوسکا، قومی ٹیم ہوٹل میں موجود، شائقین پریشان

تازہ ترین

تازہ ترین

Asia Cup: Pakistan vs UAE match still uncertain, team remains at hotel
ONLINE

ایشیا کپ کے اہم میچ میں آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کا آمنا سامنا متوقع ہے تاہم اب تک اس بات کا حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا کہ یہ مقابلہ کھیلا جائے گا یا نہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بس کے ذریعے ہوٹل پہنچایاگیا اور ان کا سامان بھی بس میں منتقل کر دیا گیا تھا مگر بعد ازاں ٹیم کی اسٹیڈیم روانگی فی الحال روک دی گئی۔

پاکستان کی امارات کیخلاف میچ کی تیاریاں، ایشیا کپ میں شرکت یا بائیکاٹ کا فیصلہ کب ہوگا؟

ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ممکنہ فیصلے کے لیے منتظمین کے اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

ایشیا کپ کا بحران ٹل گیا؛ بھارتی حامی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ ہٹا دیا گیا

دوسری جانب شائقین کرکٹ بے چینی سے اس میچ کے آغاز کے منتظر ہیں اور ان کے لیے یہ غیر یقینی صورتحال باعث پریشانی بن چکی ہے۔

Related Posts