ایشیا کپ کے اہم میچ میں آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کا آمنا سامنا متوقع ہے تاہم اب تک اس بات کا حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا کہ یہ مقابلہ کھیلا جائے گا یا نہیں۔
ایشیا کپ کا اہم میچ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اج کھیلا جائے گا یا نہیں اس کا فیصلہ تہم نہیں ہو سکا مگر بس پاکستان کرکٹ ٹیم کو لینے ہوٹل پہنچ گئی#Pakistan #AsiaCup2025 pic.twitter.com/CkcR6ShQBN
— Au Rangzab Younis (@SardarAurangzab) September 17, 2025
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو بس کے ذریعے ہوٹل پہنچایاگیا اور ان کا سامان بھی بس میں منتقل کر دیا گیا تھا مگر بعد ازاں ٹیم کی اسٹیڈیم روانگی فی الحال روک دی گئی۔
پاکستان کی امارات کیخلاف میچ کی تیاریاں، ایشیا کپ میں شرکت یا بائیکاٹ کا فیصلہ کب ہوگا؟
ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور ممکنہ فیصلے کے لیے منتظمین کے اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
ایشیا کپ کا بحران ٹل گیا؛ بھارتی حامی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ ہٹا دیا گیا
دوسری جانب شائقین کرکٹ بے چینی سے اس میچ کے آغاز کے منتظر ہیں اور ان کے لیے یہ غیر یقینی صورتحال باعث پریشانی بن چکی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








