ایسا موقع شائد بار بار نہ ملے! پاکستان میں سونا مزید سستا، آج جمعرات 18 ستمبر کو فی تولہ قیمت

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold gains Rs1,300 per tola in local market, tracks international increase
FILE PHOTO

پاکستان میں بدھ کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جو ایک روز قبل بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2400 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر بند ہوا۔

آدھے خزانے کے عوام مالک! پاکستانی بینک ڈپازٹس میں عام شہری سب پر بھاری

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2058 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ منگل کو سونے کی قیمت 4700 روپے اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح 3 لاکھ 91 ہزار روپے فی تولہ تک جا پہنچی تھی۔

عالمی منڈی میں بدھ کے روز بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 3668 ڈالر (20 ڈالر پریمیم سمیت) پر بند ہوا، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 24 ڈالر کم ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 109 روپے کمی کے بعد 4387 روپے پر دستیاب ہوئی۔

Related Posts