زمین پھٹی نہ آسمان گرا! کمسن بچوں پر ظالمانہ تشدد نے سوشل میڈیا کو ہلادیا، ہولناک ویڈیو کمزور دل والے نہ دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Brutal assault on children viral on social media sparks public outrage and calls for action
ONLINE

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک نامعلوم شخص دو معصوم بچوں کو بے دردی سے اٹھا کر زمین پر پٹختا دکھائی دیتا ہے اور ساتھ بیٹھے دیگر افراد تماشہ بن کر ویڈیو بنا رہے تھے، یہ منظر دیکھ کر صارفین میں شدید غم و غصہ کا طوفان برپاہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے واقعے کی فوری طور پر تحقیقات اور ملوث افراد کو گرفتاری کے ذریعے قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ شروع کر دیا ہے۔

ویڈیو کے کی جانے والی پوسٹس پر ردعمل میں یہ کہا گیا کہ تشدد کرنے والے کے ساتھ ساتھ وہ لوگ بھی قابل مذمت ہیں جو بچوں کو بچانے کے بجائے ریکارڈنگ کر رہے تھے اور بہت سے صارفین نے نشاندہی کی کہ ویڈیو دیکھ کر دل کانپ جاتا ہے اور ایسے واقعات کو روکنے کے لئے معاشرتی شعور اور فوری عوامی مداخلت ناگزیر ہے۔

کئی صارفین نے مطالبہ کیا کہ ویڈیو بنانے والوں، تماش بینوں اور تشدد کرنے والے تینوں کی شناخت کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی معصوم بچوں کے ساتھ ایسا جرم کرنے کی ہمت نہ کرے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بچے بچانے والے اداروں اور مقامی انتظامیہ سے واقعے کی شفاف تحقیقات اور متاثرہ بچوں کو طبی و نفسیاتی معاونت فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر یہ بھی زور دیا جا رہا ہے کہ صرف نفرت انگیز تقاریر یا آنسو بہانا کافی نہیں، بلکہ شہریوں کو چاہیے کہ منظر دیکھتے ہی متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں اور بچوں کی حفاظت کے لیے فوراََ مداخلت کریں۔

اداروں سے کچھ نہیں چھپ سکتا! حکومت کیخلاف ٹویٹس پر نوجوان کی انگلیاں توڑ دیں، ظلم و ستم کی المناک داستان، اہم انکشافات

اس واقعے نے ایک بار پھر معاشرے میں بڑھتے ہوئے غفلت اور بزدلی کے رجحان پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں اور عوامی سطح پر بچوں کی حفاظت کے قوانین و نفاذ کو موثر بنانے کی ضرورت اجاگر کی ہے۔

Related Posts