دفاعی معاہدے کے بعد پاک فوج کا خصوصی دستہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے روانہ، اس دعوے میں کتنی صداقت ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ایئرپورٹ پر پاک فوج کا خصوصی دستہ، فائل فوٹو

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف دعوے اور تبصرے گردش کر رہے ہیں۔

ایک بڑی تعداد اس معاہدے کو خوش آئند قرار دے رہی ہے، تاہم اسی کے ساتھ اس حوالے سے غیر مصدقہ خبریں اور افواہیں بھی تیزی سے پھیلائی جا رہی ہیں۔

اسی پس منظر میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پاک فوج کا ایک دستہ ایئرپورٹ سے روانہ ہوتا دکھایا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے کہ پاک سعودیہ معاہدہ ہوتے ہی پاک فوج کا دستہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے روانہ ہوگیا۔ یہ دعویٰ بڑے پیمانے پر پھیلایا جا رہا ہے، لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔

حقیقت

اصل صورتحال یہ ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا دستہ واقعی پاک فوج کا ہے، مگر اس کا تعلق سعودی عرب یا حرمین شریفین کی حفاظت سے نہیں ہے۔

قطر پر حملے کے بعد سعودیہ اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدہ، جانتے ہیں اس کا مطلب کیا ہے؟

درحقیقت یہ فوجی یونٹ اقوام متحدہ (یو این) کے امن مشن کا حصہ ہے اور کسی بیرون ملک تعیناتی کے لیے ایئرپورٹ سے روانہ ہوا ہے۔ فوجی وردی اور بالخصوص فوجی کیپ سے بھی پتا چل جاتا ہے کہ یہ یو این امن مشن کا دستہ ہے۔

Related Posts