مسافر خاتون یا اسمگلر؟ 40 کروڑ کی منشیات کے ساتھ گرفتار خاتون کی کہانی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

دبئی سے حیدرآباد آنے والی ایک خاتون مسافر کے سامان سے بھاری مقدار میں نشہ آور مواد برآمد ہونے پر ایئرپورٹ حکام نے اسے حراست میں لے لیا۔ حکام کے مطابق خاتون کے دو الگ الگ بیگز سے مجموعی طور پر 12 کلوگرام ہائیڈروپونک گانجہ (ماریجوانا) برآمد کیا گیا جس کی مارکیٹ قیمت تقریباً 12 کروڑ روپے کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر چیکنگ کے دوران خاتون کے ایک بیگ میں سبز رنگ کا مشتبہ مواد پایا گیا جسے مزید جانچ کے لیے بھیجا گیا۔ ابتدائی تجزیے کے بعد اس مواد کو ہائیڈروپونک گانجہ قرار دیا گیا اور 6 کلوگرام نشہ آور مواد ضبط کر لیا گیا۔

مزید تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ خاتون نے ایک اور بیگ کے گم ہونے کی شکایت درج کروائی تھی۔ کچھ دن بعد جب یہ دوسرا بیگ ایئرپورٹ پر پہنچا تو اس کی تلاشی لی گئی جس میں سے مزید 6 کلوگرام گانجہ برآمد ہوا۔

ملیر بن قاسم سے 16 سالہ لڑکی کا اغوا؛ ایک مبینہ ملزم گرفتار مگر لڑکی تاحال لاپتہ

پولیس نے خاتون کو حراست میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ کسٹمز اور نارکوٹکس کنٹرول کے ادارے بھی اس معاملے کی چھان بین میں مصروف ہیں۔ حکام یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ منشیات کس نیٹ ورک کا حصہ تھیں اور کیا خاتون اس اسمگلنگ میں خود ملوث تھی یا کسی کے بہکاوے میں آکر استعمال ہوئی۔

Related Posts