جشن آزادی منالی مگر بل اب تک نہیں دیا؛ پی پی کے ٹاؤن چیئرمین لالا رحیم پر41 لاکھ ہڑپنے کا الزام

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ ٹاؤن کے چیئرمین اور پیپلز پارٹی کے رہنما لالہ رحیم کے خلاف مقامی عدالت میں ایک شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مالی ادائیگی سے انکار اور مبینہ دھمکیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق 9 اگست کو یومِ آزادی کے موقع پر ایک سرکاری تقریب کا انعقاد احسن آباد میں کیا گیا تھا جس کی تزئین و آرائش اور دیگر انتظامات کی ذمہ داری اسے سونپی گئی تھی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اس نے تقریب کیلئے مکمل ڈیکوریشن اور ساؤنڈ سسٹم فراہم کیا جس کا طے شدہ معاوضہ 41 لاکھ روپے تھا۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ کام مکمل کرنے کے باوجود اسے ابھی تک رقم کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جب ٹاؤن چیئرمین لالا رحیم سے بل کی ادائیگی کا مطالبہ کرنے گیا تو نہ صرف اسے رقم دینے سے انکار کیا گیا بلکہ مبینہ طور پر دھمکیاں بھی دی گئیں۔

سوشل میڈیا پر جعلی چندہ مہم؛ غزہ متاثرین کے نام پر کروڑوں اینٹھنے والا گروہ گرفتار

عدالت نے ابتدائی درخواست وصول کرلی ہے اور آئندہ سماعت میں تمام فریقین سے جواب طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

Related Posts